(یو این آئی) اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر زید رعدالحسین نے آج کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کاامریکہ کے صدارتی عہدہ کا الیکشن جیتنا دنیا کے لئے خطرناک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ اقلیتوں سمیت دیگر فرقوں کے
لوگوں سے ملاقات کے دوران ان کی زیادتی کی باتیں کرتے ہیں جو بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ انہیں خیالات کے ساتھ الیکشن جیتتے ہیں تو بین الاقوامی نقطہ نظر سے وہ خطرناک ثابت ہوں گے۔